ڈھاکہ (ویب ڈیسک )بنگلہ دیش کے ٹربیونل نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں فیصلہ سنادیا ہے۔جس میں شیخ حسینہ واجد کو مجرم قرار دیدیا گیا ہے۔عدالت نے سابق وزیراعظم کو سزائے موت سنادی ہے بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کیخلاف فیصلہ 450 صفحات پر مشتمل ہے۔جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی نے 3 رکنی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیا۔حسینہ واجد پر5 الزامات کے تحت فردجرم عائد کی گئی تھی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بنگلہ دیشن کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کوتین مقدمات میں عمرقیدکی سزا سنادی گئی جبکہ ایک مقدمے میں تاحیات قید اور ایک مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی ہے خبرایجنسی کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے۔ استغاثہ نے شیخ حسینہ کیلئے سزائے موت کی درخواست کررکھی ہے۔ شیخ حسینہ پر 2024میں طلبہ تحریک کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے اقوام متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1400افراد ہلاک ہوئے تھے۔ شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلے کے وقت ملک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔



