ایمی ایوارڈ یافتہ رائٹر اور دی سمپسنز کے شریک مصنف ڈینیئل مک گراتھ فالج کے باعث انتقال کر گئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) ایمی ایوارڈ یافتہ معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے رائٹر اور اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل انتھونی مک گراتھ فالج کے باعث انتقال کر گئے ہیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈین مک امریکی ٹی وی اور مزاحیہ تحریر کی دنیا میں ایک معتبر اور بااثر نام تھے۔ انہوں نے جاپان اور چین کی تاریخ و سیاست کی تعلیم حاصل کی ۔جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی ہوئی پھر بھی وہ وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ڈین مک گراتھ ایم آئی ٹی(MIT) میں کمپیوٹر گیمز ڈیزائن کرنے میں مشغول رہے۔انہوں نے سرکاری اسپتالوں، کلینکس اور ایمرجنسی وارڈز میں طویل عرصہ خدمات سرانجام دیں۔

ٹیلی ویژن کی دنیا میں ان کا باقاعدہ آغاز سیٹر ڈے نائٹ لائیو (SNL) میں رائٹر کے طور پر ہوا، جس میں انہوں نے کرس فارلے اور ایڈم سینڈلر جیسے معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے متعدد مشہور شوز کیلئے بھی تحریری خدمات انجام دیں اس کے بعد انہوں نے دنیا کے مقبول ترین اینیمیٹڈ سٹ کام دی سپمسنز کی ٹیم جوائن کی اور متعدد اقساط کے شریک مصنف رہے جس پر انہیں ایمی ایوارڈ بھی دیا گیا۔