افغانستان کا تاجکستان بارڈر پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک

دوشنبہ(ویب ڈیسک) افغانستان کی جانب سے تاجکستان بارڈر پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے چینی میڈیا کے مطابق افغانستان سے آئے حملہ آوروں نے ڈرون کے ذریعے نجی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا تاجکستان حکومت نے افغانستان سے حملے کودہشت گردی قراردیتے ہوئے افغان طالبان رجیم سےفوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے چین نے تاجکستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔