اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کچہری خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے دھماکہ میں شہید افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکہ میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔
گورنر خیبرپختونخوانے دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دھماکہ میں شہداء کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بے گناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، معصوم افراد کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



