پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعرات کو سنٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفد نے سابق ڈی جی ایف آئی اے عمار کی قیادت میں ملاقات کی ۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق ملاقات میں مصنوعی ذیانت ، پائیدار ترقی کے اہداف اور سائبر سکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے وفاقی حکومت ڈیجیٹل سکیورٹی، جدید تحقیق اور اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے، یوتھ انگیجمنٹ ، و یمن امپاورمنٹ میری ترجیحات ہیں اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے بغیر ہم روشن مستقبل کے اہداف حاصل نہیں کرسکتے۔وفد نے خیبرپختونخوا میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل استعداد کار بڑھانے، اور نوجوانوں کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت و مواقع سے متعلق تجاویز پیش کیں مؔصنوعی ذہانت کے محفوظ استعمال، سرکاری ڈیٹا کے تحفظ اور مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز پر بھی جامع بریفنگ دی گئی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کی سفارشات کو سراہتے ہوئے انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،وفد نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی اور تعاون کی یقین دہانی پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔



