پی ٹی آئی کارکنان اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیں گے، سہیل آفریدی کی سخت ہدایت

پشاور (سٹاف رپورٹر) 22 دنوں سے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کارکنوں پر تشدد کرنے مقدمات درج کرنے پر پی ٹی آئی بے قابو وزیراعلی خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی نے حکومت پر واضح کر دیا کہ اگلے ہفتے کو عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیں گے۔

وزیراعلی نخیبرپختونخوا ہ نے تمام پی ٹی آئی کارکنوں ایم این اے سمیت خواتین کارکنوں کو بھی ہدایت کیا ہے کہ وہ اس روز اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں نہ آنے والے کارکنوں اور ممبران اسمبلی خود ذمہ دار ہوں گے واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی، حلیمہ خان سمیت بھاری تعداد میں خواتین اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے ان پر شدید سردی میں پانی برسایا گیا مقدمات درج کیے گئے اور عمران خان سے ملاقات بھی نہ کروائی گئی .

حالانکہ وزیراعلی خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی اور حلیمہ خان عدالتی احکامات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی تھیں لیکن پنجاب حکومت اور اڈیالہ جیل انتظامیہ نے انہیں ملاقات سے روک دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں وزیراعلی خیبر پختون خواہ سمیت دیگر ممبران اسمبلی میں بے چینی پھیل گئی اور انہوں نے پنجاب حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ اگر اگلے ہفتے ملاقات نہ کروائی گئی تو ہم اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے پارٹی کارکنوں اور ممبران پر واضح کر دیا ہے کہ اس روز تمام رکاوٹوں کو توڑ کر وہ اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں.

یاد رہے کہ سابق وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلی متعدد بار اڈیالہ جیل کے باہر آئے اور ملاقاتیں بھی کیں جب سے وہ وزیراعلی کے عہدے سے فارغ ہوئے ہیں ان کا کوئی پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کہاں پائے جا رہے ہیں نہ ہی تو ان کی طرف سے کوئی عمران خان کے حوالے سے بیان آیا اور نہ ہی گزشتہ 22 دنوں کے دوران علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے قبل ازیں جب بلیو ائیریا میں پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا علی امین گنڈا پور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے کارکنوں کو چھوڑ کر اور یہ وقوعہ دو دفعہ پذیر ہوا اور اس احتجاج کے حوالے سے سہیل آفریدی نے تمام پارلیمنٹیرین سے پر واضح کر دیا ہے کہ اڈیالی جیل کے باہر موجودگی ضروری ہے ورنہ وہ ذمہ دار خود ہوں گے.