اسلام آباد(سی این پی) نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب مشکوک گاڑی پر پولیس کی فائرنگ، ملزمان گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیے، پولیس ذرائع کے مطابق کسٹم حکام مشکوک گاڑی کا تعاقب کررہے تھے،
اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، پولیس فائرنگ کے باوجود کار سواروں نے گاڑی کو نہ روکا، کار سور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس، کسٹم اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کا تلاش شروع کردی تاہم پولیس اور کسٹم گاڑی کی تلاش نہ کر سکے