اسلام آباد (سی این پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو جواب دینا پڑیگاکس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دلوائے گئےہم پوچھیں گے کہ فرنس آئل،ایل این جی کا ڈاکہ کس نے ڈالا بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے جو حکومت کا حشر ہوا آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا اس سے بھی بدتر انجام ہو گا مہنگائی کا مقابلہ امریکہ سے کیا جاتا ہے نااہلیت کی انتہا ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں چار سو بجلی کے یونٹس ہیں بھارت میں بارہ سو بجلی کی یونٹس ہیں وزیر توانائی سے پوچھیں کہ بھارت میں فی کس بجلی کی کھپت کیا ہےوزیر توانائی کہتے ہیں کہ ہمیں بجلی کی ضرورت نہیں ہے چیئرمین نیب حکومت کی مرضی سے ہےپہلی مرتبہ ہوا دو دن پہلے دھاندلی ہوئی ملک کے مسائل کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں ملک میں اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہےخیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہےگالم گلوچ حملے کرنے کی روایت بھی اسی جماعت نے رکھی تھی توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے آئل ریفائنری بند ہو چکی ہےچیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہوا ہےڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آ چکے ہیں چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کے دور میں غریب کا جینا دوبھر ہو گیا۔