پشاور:(سی این پی) فیڈرل اینوسٹی گیشن ایجنسی پشاور نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی اور ڈائریکٹر آئی اے پشاور مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ایک کامیاب چھاپے میں پشاور کے رہائشی رحیم شاہ ولد احمد شاہ کو غیر ملکی کرنسی کے غیرقانونی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا۔ ملزم رحیم شاہ کے خلاف اس سے پہلے کرنسی سمگلنگ کے چار ایف آئی آر درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی کی غیرقانونی سمگلنگ کرنے والے انتہائی مطلوب ملزم رحیم شاہ جس کو گزشتہ روز ایف آئی اے کے سی بی سی ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم سے ایک کروڑ پنسٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو امریکی ڈالر جبکہ پانچ لاکھ دو ہزار سعودی ریال برآمد ہوئیں۔ یہ ایف آئی اے پشاور کی بڑی کامیابی ہے.