اسلام آباد: (سی این پی) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر حماد اظہر اور فرخ حبیب سمیت گیارہ ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر ایک سینیٹر،سات ارکان قومی اسمبلی،پنجاب اسمبلی کے دو اور سندھ اسمبلی کے ایک ایم پی اے کی رکنیت بحال کر دی،،وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیر مملکت فرخ حبیب کی رکنیت بحال ہو گئی،، سینٹر مصدق ملک ، رکن قومی اسمبلی فرخ الطاف ،صالح محمد، قاسم نون ،منورہ بلوچ اور شنیلہ رتھ کی رکنیت بھی بحال کردی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان عبد الرؤف مغل اور حسینہ بیگم ،سندھ اسمبلی کے رکن ہری رام کی بھی رکنیت بحال ہو گئی۔