اسلام آباد(سی این پی)تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ۔پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے۔دوران چیکنگ موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے،پولیس اہلکاروں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔