اسلام آباد(سی این پی)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔بیرسٹر راحیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور فیڈریشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نوٹیفکیشن پی ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،انجینئرنگ اور ٹیکنالوجسٹ عالمی سطح پر الگ الگ تسلیم شدہ ہیں،بی ٹیک ڈگری ہولڈرز بی ایس سی انجینئرنگ کے برابر نہیں ہوسکتے،ایچ ای سی کے نوٹیفکیشن سے انجینئرنگ کی حق تلفی ہو رہی ہے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نوٹیفکیشن فوری طور پر معطل کیا جائے۔واضع رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کی کمیٹی نے 8 دسمبر 2021 کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جس میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ٹیک ٹیکنالوجی کی ڈگریوں کو مساوی قرار دیا گیا تھا۔