اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگرا میں 52 ملین کو مبینہ خردبرد ریفرنس میں تین گواہان پر جرح مکمل ہونے پراگلے گواہ کو طلب کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل صفائی نے نیب کے تین گواہان پر جرح کی جس کے مکمل ہونے پر عدالت نے اگلے گواہ محمد رمضان کوآئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے مزید کاروائی3 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔