اسلام آباد(سی این پی)انسداددہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کی عدالت میں زیر سماعت ممبئی حملہ کیس میں بھارتی گواہوں سے متعلق جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز ذکی الرحمن لکھنوی وغیرہ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے،پراسیکیوٹراکرم قریشی نے عدالت کو بتایاکہ بھارتی گواہان کو وزارت خارجہ کے ذریعے سمن بھجوائے ہوئے ہیں جن کا تاحال کو جواب نہیں آیا،عدالت نے سماعت 16فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔