شیخوپورہ کی آبادی بھکھی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر باپ نے جواں سال بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ 18 سالہ سدرہ کی والدہ نے پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل سدرہ گھر سے چلی گئی تھی۔
ماں کے مطابق باپ یوسف شادی کرانے کے بہانے لڑکی کو گھر لے آیا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔