اسلام آباد(سی این پی)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نتائج کواسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق صدر شکیل قرار ، ڈاکٹر سعدیہ کمال ، عثمان خان اور بابر ملک کی جانب سے1973کے آئین کی شق 199کے تحت دائر درخواست میں آئی جی اسلام آباد ، سیکرٹری داخلہ ، الیکشن کمیٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا اور کہاگیاہے کہ پولیس کی نگرانی میں گنتی کروا کر رزلٹ میں تبدیلی کی گئی،آئی جی اسلام آباد نے باوردی اہلکار بھیج کر انتخابی نتائج میں مداخلت کی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔