بھارت کے ائیرپورٹ پر اترنے میں ناکامی پر ایتھوپین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ

کراچی: بھارت کے احمد آباد ایئرپورٹ پر اترنے میں ناکامی کے بعد ایتھوپین طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق، ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ عدیس ابابا سے احمد آباد پہنچا۔ طیارے نے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ احمد آباد پر اترنے کی کوشش کی، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر لینڈنگ نہ ہو سکی۔

احمد آباد ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی ہدایات کے تحت پائلٹ نے 1500 فٹ کی بلندی پر واپس چکر لگایا، اور بعد میں طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔ تقریباً سوا گھنٹہ کی پرواز کے بعد طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ ایتھوپین کارگو طیارہ بعد ازاں کراچی سے احمد آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔