دنیا کے دیگر ممالک اپنی سیاحت کو پرموٹ کر کے اکانومی مضبوط بنا رہےہیںہمیں بھی اس طرف توجہ دینا ہو گی،سید سادات حسین شاہ

اسلام آباد . ممبر کارپوریٹ اینڈ ملٹی نیشنل کمپنیز کمیٹی ایف پی سی سی آئی و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحوں کیلئے جنت ہے اس شعبے کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، دنیا کے دیگر ممالک اپنی سیاحت کو پرموٹ کر کے اکانومی مضبوط بنا رہے ہیں ہمیں بھی اس طرف توجہ دینا ہو گی، ہمارے شمالی علاقہ جات زمین پر جنت ہیں مگر بدقسمتی سے ان پر توجہ نہیں دی جاتی وہاں پر مواصلات اور ترسیل کا نظام بہت بوسیدہ ہوتا ہے جس وجہ سے ہم سیاحت کے ذریعے جو حاصل کرسکتے ہیں وہ نہیں کر پاتے معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا استحکام،کاروباری ماحول کی بہتری انتہائی ضروری ہے، سادات شاہ نے کہا کہ معاشی انحطاط کی بڑی وجہ سیاحت جیسے اہم شعبے کو فروغ نہ دینا بھی ہے تاہم متعلقہ اداروں کی اس جانب توجہ اور دیگرسیکٹرز کی مطابقت سے اقدامات ملکی معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار اداکر سکتے ہیں .