اسلام آباد۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جو سہولیات بانی پی ٹی آئی کو میسر ہیںوہ کسی اور قیدی کو نہیں ،خواجہ آصف کو دسمبر کی سردی میں کوٹ لکھپت شفٹ کیا گیایہ حکم آتا تھا کہ فرش پر ان کو سلایا جائے،ادھر بانی پی ٹی آئی کو ایکسرسائز کے لئے سائیکل دی گئی ہے،ایک رہائش کا کمرا ہے، ایک ایکسرسائز روم ہے،یہاں سپیشل شیف آتا ہے ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے بہادری سے مظالم کو برداشت کیا، محمد شہباز شریف تین مرتبہ وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، جیل میں انہیں سردیوں میں ہیٹر اور گرمیوں میں پنکھا چلانے نہیں دیا جاتا تھا
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سائیکل، کچن، واکنگ گیلری کی سہولیات دستیاب ہیں، ایسی سہولیات عام قیدیوں کو میسر نہیں ہوتیں، انہوں نے عدالتوں میں درخواستیں دے دے کر یہ سہولیات حاصل کیں،کسی اور قیدی کو یہ سہولت میسر نہیں جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو حاصل ہیں۔