اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کا سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا فیصلہ، وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کل سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے ذرائع سے پتہ چلا ھے کہ بل کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی شق 15-اے میں ترمیم کی جائے گی ،ترمیمی بل کے تحت سول سرونٹس کو بیرون ملک موجود اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنایا جائے گا ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایوان میں کل ہونے والی کارروائی کا ایجنڈا جاری کر دیا۔
سول کورٹس ترمیمی بل 2024، پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے پیش ہوں گے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کا بل 2025 بھی منظوری کے لیے ایوان میں پیش ہو گا ، مہاجرین کی سمگلنگ کے تدارک کا بل 2025 بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ، وزیر داخلہ محسن نقوی امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کریں گے ، تینوں حکومتی بل ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کے لئے پیش کئے جائیں گے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین قائمہ کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے ، اسلام آباد میں سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا ،سرکاری جامعات کی خراب مالی حالت کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔