اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )فارن آفس ایمپلائیز کوپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کے گھپلے کرنے پر ایف آئی اے نے سوسائٹی کے صدر و سابق سفیر باپ اوربیٹے سمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوتے ہی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شرو ع کردیے جس پر گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزمان دونوں باپ ،بیٹا اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے جس پر عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کو 25مارچ تک ملزمان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔یادر ہے کے ملزمان نے اس سے قبل سپیشل جج اسلام آباد کی عدالت سے بھی ضمانت کروا رکھی تھی۔لیکن نہ تو وہ عدالت پیش ہوئے اور نہ ہی شامل تفتیش ہوئے جس پر مقامی عدالت کے جج نے دونوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔
ضمانت منسوخی کے بعد ایف آئی اے نے گھپلوں میں ملوث باپ ،بیٹے کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پھر گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کرکے چھاپے مارنے شروع کردیے تھے ۔ ذرائع کے مطابق فارن آفس ایمپلائز کوپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر اسرار جو کہ سابق بیوروکریٹس بھی ہیں اور کسی ملک میں سفیر بھی رہ چکے ہیں کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر رکھی تھی کہ انہوں نے سوسائٹی میں 500 کنال کی زمین لینے کے لیے ایک کمپنی اپنے ہی بیٹے جس کا نام اسد عباس ہے بنائی۔
500 کنال زمین اس کمپنی نے فراہم کرنی تھی لیکن باپ نے بیٹے کو کروڑوں روپے کی رقم ادا کر دی لیکن زمین ان کے پاس نہیں تھی۔ جبکہ دوسری جانب سوسائٹی صدر ڈاکٹر اسرار نے اسی سوسائٹی میں ایک کمرشل پلاٹ بغیر آکشن کے بھی لے لیا۔تحقیقات کا علم کے ہونے کے بعد ڈاکٹر اسرار اور اس کا بیٹا اسد عباس غائب ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے عدالت سے بری ضمانت کرا رکھی ہے اور مقامی عدالت نے ان کی بوری ضمانت بھی کینسل کر دی ہے ایف ائی اے باپ بیٹے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔دوسری جانب گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزمان دونوں باپ ،بیٹے نے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے جس پر عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کو 25مارچ تک ملزمان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔