ڈی جی ویزا سیکشن قومی اسمبلی ، نوکری ویزہ دلوانے کا جھا نسہ قومی اسمبلی کی ملازمہ کو 78 لاکھ روپے کے ساتھ وکیل ایک لاکھ ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج رانا مجاہد رحیم نے ڈی جی ویزا سیکشن قومی اسمبلی اور نوکری ویزہ دلوانے کا جھا نسہ دے کر 78 لاکھ ہتھیانے کے کیس میں قومی اسمبلی کی ملازمہ کو 78 لاکھ روپے کے ساتھ وکیل ایک لاکھ ادا کرنے کا جو حکم دیا گیا ہے ، عدالت میں فائزہ یا سین کا شہری نوید عاشق کو ویزہ بذریعہ ڈی جی ویزا سیکشن قومی اسمبلی اور نوکری کا جھانسہ دے کر 78 لاکھ ہتھیانے کے کیس کی بھی سماعت ہوئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج رانہ مجاہد رحیم فیصلہ سنا دیا .

ایک تحریری معاہدے کے ذریعے رقم واپسی کا محاہدہ کیا گیا تھا۔جو وہ ادا نہ کر سکی جس کے بعد ملزمہ کے بھائی نے چیک جاری کیا جو بینک نے ڈس آنر کر دیا جس پر مقدمہ درج ہوا تھا فریقین کے درمیان ویزا اور نوکری کی رقم جو ہے وہ 78 لاکھ کے عوض کی جو ہے وہ ایک معاہدہ طے پایا تھا اور نوکری اور ویزا نہ دلانے کی صورت میں شہری نوید عاشق کو یہ رقم واپس کی جائے گی یہ معاہدے میں یہ چیز مینشن کی گئی تھی اور رقم واپسی نہ دینے کی صورت میں شہری کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا شہری نوید عاشق نے ملزمان فائزہ یا سین اور ان کے بھائی ساز یاسین کے خلاف 25 ستمبر 2024 کو تھانہ کوثار میں جو ہے وہ مقدمہ درج کرایا تھا۔