کراچی (کورٹ رپورٹر) بینک الفلاح میں کروڑوں کا فراڈ کرنے والے اداکارہ نادیہ حسن کے شوہر کے خلاف ایف آئی اے کے مقدمہ میں دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ نازیہ حسین نے سیلون کے دو الگ الگ اکاؤنٹ کے ذریعے دو کروڑ 64 لاکھ روپے منتقل کیے گئے تھے دوران تفتیش ایف آئی اے کو انکشاف ہوا کہ ملزم عاطف خان جو کہ الفلاح بینک کے سی ای او سے بینک اکاؤنٹ ٹرانسفر سے جنہوں نے فائدہ اٹھایا ایف آئی اے کی جانب سے ان کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے.
ایف ائی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ عطف خان نے اپنی بیوی کو دو سیلون کے لیے بینک فراڈ کے فنڈز استعمال کے لیے دیے تھے جس وجہ سے ایف آئی اے اداکارہ نادیہ حسین کو بھی شامل تفتیش کرے گی اور امکان ہے کہایف آئی اے اس فراڈ کیس میں ان کو گرفتار کر لے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین گرفتاری کے خوف سے عدالت چلی جائیں گی ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے الفلاح بینک کے سی ای او عطف خان کے خلافایف آئی اے نے کروڑوں روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا .
یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں کسی نامعلوم شخص نے فون کر کے خود کوایف آئی اے کا افسر ظاہر کیا اور رقم کی باری ڈیمانڈ کی جس کے بعد انہوں نے مذکورہ حالات ایف آئی اے کو اگاہ کیے تھےایف آئی اے نے پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین کو اس فراڈ کیس میں گرفتار کرنے پر غور کر رہی ہے دوسری جانب کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں معروف اداکارہ کے شوہر عاطف خان کے خلاف فراڈ کیس میں سماعت ہوئی عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے نے 55 صفحات پر مشتمل کیس کا عبوری چالان جمع کروایا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں عاطف خان گرفتار ہوا جبکہ ملزم فیصل محمود شیخ ابھی ضمانت پر ہے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں ایف آئی اے نے انکشاف کیا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں ان کی اہلیہ معروف اداکارہ نادیہ حسین کے سیلون کے اکاؤنٹ بھی شامل ہیں.