ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ اینا بیئرڈ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ اینا بیئرڈ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ ملک میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ان سرگرمیوں کا مقصد ملک کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی یقینی بنانا ہےورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری “ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ (DEEP)” پر سیرحاصل گفتگو کی گئی.

پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل سہولیات کا محفوظ اور سہل نظام تشکیل دیا جا رہا ہے ڈیجیٹل آئی ڈی اور “نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر ” کے ذریعے حکومتی اور مالی خدمات تک آسان رسائی ممکن ہو گئی چیئرمین نادرا نے ڈیجیٹل شناخت کے فریم ورک سے متعلق سرگرمیوں کا تفصیلی احوال پیش کیا جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہےورلڈ بینک کے وفد میں ناجی بن ہاسین، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان اور گیلیوس ڈراگلیس، آپریشنز مینجر پاکستان بھی شامل تھے.