اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے مذہبی آمور سردار محمد یوسف نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ علماء کرام کا شکر گزار ہوں جو پاکستان کے لئے دعا گو ہیں پاکستان کی ترقی میں علماء کرام کا بہت بڑا حصہ ہے پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے جنگ میں سرخرو کیا ہے پاکستان اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک تحفہ کے طور پر دیا ہے بھارت کو شکست کے بعد پاکستان کا نام پوری دنیا میں بلند ہو ہے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے پاکستانی عوام آج اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پوری دنیا پاکستانی قوم کو مبارکباد دے رہے ہیں پاکستان 28 مئی کو ایٹمی قوت بنا نواز شریف کی حکومت میں پاکستان ایٹمی قوت بنا۔
انہون نے کہا کہ آج بھی ن لیگ کی حکومت ہے جب بھارت سے جنگ جیتی ہے پاکستان کو کمزور سمجھاتے والوں کو منہ ٹور جواب دیا بھارت نے ہمارے معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنایا پاکستان نے بھارت کے فوجی
ٹھکانوں کو نشانہ بنایا مودی حکومت پورے خطے کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے بھارت نے پاکستان پر ڈرون حملے کیا پاکستان نے اپنے دفاع میں 4 گھنٹے میں بھارت کے فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا ہے آرمی چیف فلیڈ مارشل عہدے کے حق دار .