راولپنڈی (سی این پی) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمات میں لیڈی مجرمہ سمیت02 مجرمان کو مجموعی طور پر 08سال06ماہ قید اور38ہزار 333روپے جرمانے کی سزا ئیں سنا دیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج مسعود اختر کیانی نے منشیات کے مقدمہ میں لیڈی مجرمہ زخمیہ بی بی کو جرم ثابت ہونے پر 03سال قید اور13ہزا ر 333روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرمہ کو آراے بازار پولیس نے رواں سال پولیس نے 1600گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیاتھا، جبکہ معزز عدالت کے جج نے ایک اور فیصلہ سناتے ہوئے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ارسلان کو 05سال 06ماہ قید اور25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرم کو ویسٹریج پولیس نے سال2021میں 2350 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتارکیاتھا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفرعلی شاہ کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنائی۔