اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر بحری امور کا ماہی گیری شعبے میں جامع اصلاحات کا اعلان کر دیا ،وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ماہی گیری میں پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا نقصان دہ فشنگ طریقوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے لانگ لائننگ طریقۂ کار متعارف کرایا جا رہا ہے لانگ لائننگ سے مچھلی کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگا کورنگی فِش ہاربر کی بحالی اور نئی سہولیات کا آغاز ہو چکا ایکسپورٹ فیس اصلاحات سے آمدنی 250 ملین روپے تک پہنچ گئی اصلاحات سے ٹونا برآمدات اور زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ متوقع پاکستان عالمی ٹونا گورننس میں قائدانہ کردار ادا کرے گا ۔
انہوں نے کہا ٹونا انڈسٹری سے پاکستان کو 200 ملین ڈالر آمدنی کی توقع پاکستان کو ٹونا کوٹہ الاٹمنٹ میں تاریخی کامیابی حاصل ھوئی پاکستان کو 25,000 میٹرک ٹن ٹونا فِشنگ کوٹہ الاٹ عالمی منڈی میں پاکستانی ٹونا کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ۔