اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری کا واقعہ کربلا کے موقع پر پیغام وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے امام حسینؓ کی قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتی ہے کربلا ایثار، قربانی اور حق گوئی کی روشن مثال ہے حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے حضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے حق کا علم بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ باطل کے آگے سر جھکانے کے بجائے سچائی پر قربان ہونا حسینؓ کا درس ہے محرم صبر، برداشت اور حق کے لیے قربانی کا پیغام دیتا ہے ۔