ایف بی آر 6 ارب کی گاڑیوں کی پہلی کھیپ اسلام آباد کسٹم افسران نے سرکاری اسٹیکرز ہٹا کر استعمال شروع کر دیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)ایف بی آڑ نے فیلڈ افسران کے لئے 6ارب روپے مالیت کی ایک ہزار گاڑیوں میں سے پہلی کھیپ میں آنے والی گاڑیوں میں سے پانچ گاڑیاں اسلام آباد کسٹم کو فراہم کردی گئی ہیں متعدد افسران کا گاڑیوں سے ایف بی آر کا سٹیکر اتارنے کا انکشاف‘ جو کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ سمیت دیگر کسٹم افسران کو دی جائیں گی ایف بی آر نے فیلڈ افسران کے لئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی پہلی کھیپ اسلام آؓباد پہنچ گئی.

جن میں اسلام آباد ڈرائی پورٹ کے افسران کو دی جارہی ہیں ان گاڑیوں پر ایف بی آر کا سٹکر بھی آویزاں کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد کسٹم افسران نے ان گاڑیوں سے ایف بی آڑ کا سٹکر اتار کر استعمال شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر تعینات ڈپٹی کلکٹر‘ اسٹیٹ کلکٹر سمیت دیگر افسران جو اسلام آباد کلکٹریٹ میں تعینات ہیں کے لیے گاڑیاں ڈرائی پورٹ پر پہنچ گئی ہیں۔ جو مختلف افسران کے حوالے کردی گئی ہیں۔ یا درہے کہ ایف بی آر نے ایک ہی کمپنی کو ایک ہزار گاڑیاں فراہم کرنے کا کہا تھا یہ گاڑیاں عوام کے ٹیکس سے خریدی گئی ہیں۔