اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی پر پاکستانی فورسز نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سرزمین کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔




