معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے دروازے پاکستان کے لیے کھل گئے ہیں. رانا مشہود احمد خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد معیشت کی بحالی اور دنیا بھر کے دروازے پاکستان کے لیے کھل گئے ہیں۔ بلوچستان میں زیتون اور مائنز و منرل کے شعبوں میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے طالب علموں اور نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کر دیا ہے، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی میں لیبر فورس میں 35 فیصد خواتین کی شمولیت کا وفاقی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ ۔دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اوراب ہمارے نوجوان خود نوکریوں کے مواقع پیدا کرکے خود جاب کریٹر بن رہے ہیں یہ بات انھوں نے منگل کو کوئیٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی ایوب مریانی، سنئیرناہب صدر حاجی اختر کاکڑ، چوہدری نعیم کریم، خرم شہزاد اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جس نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی مرتب کی ہے۔ مڈل ایسٹ، یورپ، کوریا،کینڈا اور امریکہ میں پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع کھلے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے نیوٹیک کے فنڈز بڑھا دیے ہیں، ہم زرمبادلہ کو اگلے 3 سالوں میں ڈبل کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پہلی ای سپورٹس پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے۔رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اب ان نوجوانوں کو پلیٹ فارم دینے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام کوشاں ہے۔ وفاق اور صوبے ملکر چلنے سے پاکستان ترقی کرسکتا ہے۔

یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون کے لیے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں، دشمن کو شکست دینے اور اپنے بچوں کو علم وہنر کی دولت سے آراستہ کرنا ہے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے طالب علموں اور نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کر دیا ہے، سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی لیبر کی ضرورت ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل یوتھ حب کا افتتاح کیا ہے جس پر 7 لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کی ہے جس میں 70 ہزار نوجوانوں کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دیکر احساس محرومی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

پچھلے حکومت نے ہاتھ پاؤں باندھ کرپاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا مگر پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہےاس موقع پر کویٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی نے نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنا کر انھیں روزگار فراہم کرنے اور ملک میں معاشی استحکام کے لیے وفاقی حکومت اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کو ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ بعد ازاں کوئٹہ چیمبر آف کامرس کی کابینہ نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کوکوئٹہ آمد پرانہیں سونئیر پیش کی۔