اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے نے خانیوال ، شورکوٹ سیکشن کی بحالی میں حصہ لینے والی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا، جس نے صرف 10 دن میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ سیکشن کی مرمّت کا کام مکمل کر کے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کی سروس بحال کی۔
متاثرہ سیکشن کے بند ہونے کے دوران پاکستان ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، ملت ایکسپریس سمیت 8 مسافر اور 6 فریٹ ٹرینیں متاثر ہوئیں، جس سے فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جڑانوالہ، پیرمحل اور شورکوٹ کے مسافر شدید متاثر ہوئے تھے وفاقی وزیر ریلوے نے AGM/I حماد حسن مرزا اور بحالی کام میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے تمام افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ بحالی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران و عملے میں ریلوے ٹریک ورکرز، مظهر اقبال، جہانگیر، سروان علی، انجنیئر رہان صابر، انجنیئر رضوان جاوید چیمہ، انجنیئر فرید احمد اور انجنیئر حمد حسن مرزا شامل ہیں وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے اور اس پر ریلوے عملے کو فخر ہے.




