اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، 30 زخمیوں میں وکلا و پولیس بھی شامل بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج ملوث

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری کے داخلے کے گیٹ کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید 30 زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں و فاقی پولیس اہلکار وکلا، بھی شامل تھے .

پولیس کے مطابق دھماکا ضلع کچہری کے گیٹ کے باہر ہوا مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا ملا۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے جن افراد کی شناخت ہوچکی ہے، ان کے ناموں کی فہرست درج ذیل ہے،افتخارعلی ولد سلطان محمود،سجاد شاہ اولدے لال چن طارق ولد میر افضل افتخار ولد سراج سبحان الدین ثقلین ولد مہدی صفدر ولد منظور شاہ محمد ولد محمد خلیل زبیر گھمن وکیل محمد عبداللہ ولد فتح خان دم شناخت ادم شناخت جبکہ زخمیوں میں مظہر ایڈوکیٹ ارشاد، اے ایس آئی تھانہ منتظر اظہر ، ظفر اقبال عادل کیانی ولد طارق عالم ولد شیرزادہ یاسین ولد عبدالکریم محمد عمران ہیڈ کانسٹیبل احتشام ولد نزاکت شمائلہ دختر انور حسین نوید انجم بلد لیاقت قیصر محمود ولد چودری محمد مالک مسیح ولد ظہور عمران جاوید کانسٹیبل تھانہ محمد رمضان ولد محمد اعظم بلوچستان پولیس میر اعظم بلد سمن خان ایڈوکیٹ حیدر خان کاظم ولد نو بہار سمیت 30 افراد زخمی ہوئے۔