پی پی پی رہنما سحر کامران نے پارلیمنٹ کو اختیارات منتقل کرنے اور قومی سلامتی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ملک میں دہشت گردوں کو واپس لا کر بسائے جانے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس سے ہزاروں جانوں کی قربانی کے باوجود شدید نقصان ہوا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سحر کامران نے آرمی چیف کو چید آف ڈیفنس بنانے کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیا انہوں نے صدر آصف زرداری کی پارلیمان کو اختیارات منتقل کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوئی۔ “اسی وجہ سے وہ محسن جمہوریت کہلائے”.