اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2026 کے واجبات جمع کرانے کے لئے عازمین حج کے لیے آخری موقع موجود ہے۔ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کی گئی ہے اور تمام درخواست گزاران 19 نومبر تک لازمی ادائیگی کریں۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد واجبات جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کی سہولت اور اسکیم کی منظم عملداری کو یقینی بنانا ہے۔



