اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) کروڑوں روپے مالیت کی بیرون ملک سے امپورٹ کی گئیں کھجوروں کے کنٹینر کو اینٹی سمگلنگ سکوارڈ نے روک لیا معاملات طے نہ ہونے پر کنٹینر کسٹم کے گودام پہنچا دیا گیا تاجروں کا احتجاج ہماری پاس کاغذات موجود ہیں سمگل نہیں امپورٹ کیا گیا معاملہ چیف کلکٹر تک پہنچ گیا‘ تحقیقات کے بعد کلکٹر کسٹم نے چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹم کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے انسپکٹر نے کھجوروں سے بھرا کنٹینر روک لیا کاغذات دکھانے کے باوجود مبینہ طور پر معاملات طے کئے نذرانہ نہ دینے پر کنٹینر کسٹم گودام میں پہنچ گیا جس پر امپورٹر نے فوری طور پر چیف کلکٹر اسلام آباد کے پاس پہنچ گئے معاملے کی تحقیقات کے لئے کلکٹر کسٹم کو کہا جنہوں نے تحقیقات کے بعد کنٹینر کی جی ڈی دیکھ کر چھوڑ دیا۔
کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے چیف کلکٹر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب کلکٹر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں تاہم کلکٹر کسٹم نے تحقیقات کے بعد کنٹینر کو کلیئر کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے چند انسپکٹر مبینہ طور پر معاملات طے نہ کرنے پر گاڑیاں پکڑ کر کسٹم ہائوس لے آتے ہیں اور ہفتوں بعد تحقیقات کے بعد کسٹم کو چھوڑنا پڑ جاتا ہے مذکورہ بالا صورتحال ممبر کسٹم چیف کلکٹر اور کلکٹر کسٹم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔



