اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر ریلوے نے شہید ہونے والے تین اہلکاروں کے لیے دعأ مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بزدل خوارج ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فورسز کا حوصلہ بلند ہے اور خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کے پی کے پولیس نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کا ہر بچہ اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔



