آصفہ بھٹو سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی(سٹاف رپورٹر) آصفہ بھٹو زرداری سے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الریمیثی نے جمعرات کو یہاں بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے خاتون اول کو 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے باضابطہ دعوت دی۔

آصفہ بھٹو زرداری سے دعوت پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور بچوں کے حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔