کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے تربت میں 88 کلو گرام چرس ضبط کر لی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے تربت میں کروڑوں روپے مالیت کی 88 کلو گرام چرس ضبط کر لی۔ کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے منگل کے روز خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں تربت کے علاقہ میں دریائے کیچ کے نزدیک M-8 روڈ پر اٹھاسی پلاسٹک پیکٹس میں چھپائی گئی اٹھاسی کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کا تخمینہ چھبیس کروڑ چالیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ سمگلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی نان کسٹمز پیڈ ٹویوٹا AXIO بھی منشیات کے ساتھ تحویل میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت چالیس لاکھ روپے ہے۔ایف بی آر منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔