اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں کامیاب سیکیورٹی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جس میں بھارتی پراکسی خوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا وزیرِ ریلوے نے فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہی ملک کی سلامتی اور امن کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا اور پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔




