لاہور (بیورو رپورٹ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاک بحریہ کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب لائیو فائر ٹیسٹ تجربے پر مبارکباددی ہے وزیراعلی نے کہاکہ پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔




