اسلام آبادپولیس ایجوکیشن ونگ کاگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد ۔

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس ایجوکیشن ونگ کاگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد ہوا ورکشاپ میں300سے زائد طالبات نے شرکت کی،جن کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،ورکشاپ کا مقصد طالبات میں ٹریفک کے متعلق شعور کو اجاگر کرنا، سڑک حادثات میں کمی لانا اور ذمہ دار شہری ہونے کا احساس پیدا کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مختلف تعلیمی اداروں اور نجی مراکز میںشہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایات پر ایجوکیشن ونگ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں 300سے زائد طالبات نے شرکت کی،جن کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سمیت دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی.

اس موقع پر کالج کی انتظامیہ نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادپولیس کے ایجوکیشن ونگ نے ہماری طالبات کےلئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،جن کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے،سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد طالبات میں ٹریفک کے متعلق شعور کو اجاگر کرنا، سڑک حادثات میں کمی لانا اور ذمہ دار شہری ہونے کا احساس پیدا کرنا تھا تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کے لیے بھی مثال بن سکیں.