ایم ٹیگ رجسٹریشن کے لیے دو ددستاویزات گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ یا بک اور مالک کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ درکار ہیں.

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایم ٹیگ رجسٹریشن کو مکمل کرنے کے لیے صرف دو دستاویزات گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ یا بک اور گاڑی کے مالک کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ درکار ہیں، جس سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے مالکان کے لیے یہ عمل آسان ہو جائے گا۔حکام نے اتوار کو واضح کیا ہے کہ کسی اضافی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے اور ڈرائیوروں کو بغیر کسی تاخیر کے رجسٹریشن مکمل کرنے کی اجازت ہے۔سرکاری رہنما خطوط کے مطابق گاڑی کے مالکان کو ایم ٹیگ رجسٹریشن پوائنٹس پر صرف دو دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔یہ دستاویزات گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن بک اور گاڑی کے مالک کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) ہیں۔ حکام نے تصدیق کی کہ درخواستوں پر کارروائی صرف ان دستاویزات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔گاڑی کے رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن بک کا استعمال ملکیت اور گاڑی کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے کیا جاتا ہے۔ مالک کی شناخت کی تصدیق کے لئے سی سین آئی سی ضروری ہے۔ اس عمل کے دوران کوئی اضافی سرٹیفکیٹ، فارم یا حلف نامے کا مطالبہ نہیں کیا جاتا ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ قدم انتظار کے وقت کو کم کرنے اور ایم ٹیگ مراکز پر رجسٹریشن کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد بھر میں ایم ٹیگ رجسٹریشن سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ ان مراکز کا عملہ درخواست دہندگان کی اس عمل میں رہنمائی کرتا ہے اور موقع پر ہی مطلوبہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ تصدیق مکمل ہونے کے بعد، طریقہ کار کے مطابق ایم ۔ ٹیگ جاری کیا جاتا ہے۔انتظامیہ نے گاڑیوں کے مالکان کو پریشانی سے بچانے کے لیے اصل کاغذات ساتھ لانے کی تاکید کی ہے ریکارڈ کے مقاصد کے لیے کاپیاں درکار ہو سکتی ہیں لیکن اصل دستاویزات کاؤنٹر پر دکھانا ضروری ہیں ۔ حکام نے مزید کہا کہ نامکمل دستاویزات کے نتیجے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔حکام نے شہریوں کو یہ بھی یاد دلایا کہ نامزد علاقوں میں داخل ہونے اور جانے والی گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی ہے۔ اس نظام کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنا اور بڑے راستوں پر نگرانی کو بہتر بنانا ہے جن گاڑیوں کے مالکان نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرائی ہے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نفاذ کی کارروائیاں شروع ہونے سے پہلے قریب ترین ایم ۔ٹیگ سنٹر پر جائیں۔عوامی مدد کے لیے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا دفتر شکایات کے ازالے اور معلومات فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

شہری رجسٹریشن پوائنٹس اور اوقات کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں یا آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر جا سکتے ہیں۔انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صرف گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ یا کتاب اور گاڑی کے مالک کسی این آئی سی درکار ہے۔