راولپنڈی(نیوز رپورٹر) شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔موسم بہار کے پیش نظر پبلک پارکس اور گرین بیلٹس پر پھولدار پودوں کی کاشت کا بھی آغاز ہو گیا ہے،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے پی ایچ اے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بارشوں کے نہ ہونے سے پودوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے تاکہ پارکوں میں ہریالی کو برقرار رکھا جا سکے ۔
احمد حسن رانجھا نے کہا گرین بیلٹس پر پھولدار پودوں کی افزائش سے موسم بہار میں ایک فرحت کا احساس ہوتا ہے، پی ایچ اے شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ شہر کے مختلف پارکس کی صفائی ستھرائی کا کام بھی زور وشور سے جاری ہے،پی ایچ اے راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت اور سرسبز شہر بنانے کے لئے کوشاں ہے.