ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی ہدایات کی روشنی میں مصنوعی منہگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز

چکوال(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی ہدایات کی روشنی میں مصنوعی منہگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان متحرک ہو گئے
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چکوال سلیم مشرف نے متعدد دوکانداروں سے خریداری کروائی.

لیموں اور دیگر اشیاء خوردونوش کے ریٹ سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ ہونے پر دوکانداروں کو جرمانے کیے یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے چارج سنبھالنے کے بعد سرکاری ریٹ لسٹ کی دھڑلے سے بے توقیری کو ہائی لائٹ کیا گیا تھا جس پر اب ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے درخواست کی ہے کہ چھوٹا اور بڑا گوشت فروخت کرنے والے ان بےرحم قصابوں کے خلاف بھی فوری قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے جو دونوں ہاتھوں سے شہریوں کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں.