چکوال(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم سارہ حیات گوندل سے نمبردار ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں چکوال میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی،وفد کی قیادت ضلعی صدر چوہدری شمشیر علی اکبر نے کی جبکہ وفد کے دیگر شرکاء میں راجہ عدیل عالم جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری انفارمیشن مسعود کہوٹ شامل تھے،ضلعی صدر چوہدری شمشیر علی اکبر نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو یقین دہانی کروائی کہ عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہماری ایسوسی ایشن انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،سیکرٹری انفارمیشن مسعود کہوٹ نے کہا کہ عوام کی آسانی کیلئے ضلع بھر میں جہاں جہاں جس نمبردار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ہے،اس کو متعلقہ پٹوار خانے اور یونین کونسل سطح پر آویزاں کیا جائے.
