راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ، خوبصورتی اور عوام کو بہترین تفریحی اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے نے شاہ سلطان پارک کی تزین و آرائش اور خوبصورت پھول پودوں سے سجاوٹ کا کام سرانجام دیا ہے،شاہ سلطان پارک میں رنگ برنگے پھول پودوں کی بہار ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے.
جس سے پارک کے حسن اور تازگی میں اضافہ ہوتا ہے،خوبصورت پھول اور سرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز ہیں،عوام شام کے اوقات میں شاہ سلطان پارک کا رُخ کرتے ہیں، بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر شاہ سلطان پارک میں بہترین سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں،تاکہ پارک میں تفریح کے لئے آنے والے محفوظ رہ سکیں،اس کے علاوہ پی ایچ اے کا عملہ نہایت محنت سے ہارٹیکلچر کا کام اور پھول پودوں کی نگہداشت کا کام بھی سرانجام دے رہا ہے.
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور تفریح کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے اور عوام کو ایک اچھا تفریحی ماحول فراہم کرنے کا عزم ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے مزید کہا کہ پارکس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے پی ایچ اے کا عملہ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے.