ڈبل روڈ کی گرین بیلٹ پر خوبصورت،سرسبز پودوں سے سجاوٹ،

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ، خوبصورتی اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہ ڈبل روڈ پر سجاوٹ اور موسمی پھولوں کی کاشت کا کام سرانجام دیا گیا ہے،ڈبل روڈ کی گرین بیلٹ پر خوبصورت پھول اور سرسبز پودوں کی کاشت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،ڈبل روڈ کی گرین بیلٹ پر سرسبز پودے ،پھول لگائے گئے ہیں،جو دلفریب مناظر پیش کر رہے ہیں.

گرین بیلٹ کی سجاوٹ راہگیروں کی آنکھوں کو فرحت کا احساس دلاتی ہے،ڈبل روڈ کی گرین بیلٹ پر رنگ برنگے ،سرسبز موسمی پھولوں پودوں کی خوبصورت بہار دکھائی دیتی ہے،جو اہم شاہراہ کی دیدہ زیبی میں اضافہ کرتی ہے،
ڈبل روڈ کی گرین بیلٹ پر سجاوٹ،دل کو موہ لینے والے خوبصورت پودے اور سرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر ڈبل روڈ کی خوبصورتی کو اپ لفٹ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،اس کے علاوہ پی ایچ اے کا عملہ نہایت مستعدی سے ہارٹیکلچر کا کام اور پھول پودوں کی نگہداشت کا کام بھی سرانجام دے رہا ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور تفریح کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے،راولپنڈی کو خوبصورت اور سرسبز بنانے اور عوام کو ایک اچھا تفریحی ماحول فراہم کرنے کےلئے پی ایچ اے مصروفِ عمل ہے.