چکوال (سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر صہیب بھرت کا دورہ چکوال سات محرم الحرام کے جلوس کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی کنٹرول روم میں ضلع چکوال کے چیدہ چیدہ مذہبی رہنماؤں اور امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی شخصیت و رکن ضلعی امن کمیٹی راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت کے خدمت خلق کے کاموں کی تعریف .
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صہیب بھرت نے دورہ چکوال کے موقع پر سات محرم الحرام کے جلوس کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی کنٹرول روم میں ضلع چکوال کے چیدہ چیدہ مذہبی رہنماؤں و امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر صہیب بھرت نے فرمائش کی کہ معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی شخصیت و رکن ضلعی امن کمیٹی راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت گفتگو کریں صوبائی وزیر نے راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت کے خدمت خلق کے کاموں کی تعریف کی .
اس موقع پر راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں جس طرح افواج پاکستان نے ازلی دشمن کو شکست فاش سے دوبار کیا ہے افواج پاکستان کی عزت و تکریم پاکستانیوں کے دلوں میں پہلے سے بھی بڑھ چکی ہے جس پر تمام شرکاء نے یک زبان ہو کر کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ر احمد محی الدین اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی معروف سیاسی و مذہبی شخصیت چوہدری نوشاد علی ایڈووکیٹ و دیگر ضلعی انتظامیہ بھی موجود تھی .