وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات،راولپنڈی مری روڈ کی اپگریڈیشن کا کام مکمل،

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی راولپنڈی کی اہم اور تاریخی شاہراہ مری روڈ کو سر سبز اور خوبصورت بنانے کے لیے اپگریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے مری روڈ کو گرین کوریڈور میں تبدیل کر دیا گیا،6th روڈ فلائی اوور کے نیچے خوبصورت پیڈل ٹینس کورٹ بھی بنایا گیا ہے جس سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا .

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر مری روڈ کی گرین بیلٹس کو خوبصورت اور دلکش رنگوں کے پودوں سے سجا دیا گیا،مری روڈ پر جگہ جگہ خوبصورت انتظار گاہیں قائم کر دی گئی ہیں، کلاک ٹاور کو بھی خوبصورت انداز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پی ایچ اے راولپنڈی کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) راولپنڈی نے شہر کی سب سے اہم اور تاریخی شاہراہوں میں سے ایک، مری روڈ کی ایک جامع بحالی اور اپ گریڈیشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا،مری روڈ جو کبھی بھیڑ بھاڑ سے بھرا ہوا،نظر آتا تھا اب ایک خوبصورت مناظر والی سبز راہداری میں تبدیل ہو گیا ہے،
یہ اقدام صرف خوبصورتی کے بارے میں نہیں ہے .

یہ جمالیاتی طور پر خوشنما، قابل رسائی جگہیں بنانے کے بارے میں ہے جو ہمارے شہریوں کے معیار زندگی کو بڑھائے گا، نئی لینڈ سکیپنگ ایک صاف ستھرا، زیادہ پرسکون ماحول فراہم کرتی ہے جہاں لوگ آرام سے سانس لے سکتے ہیں، سکون سے چل سکتے ہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر فخر محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ ایک واضح پیغام بھی ہے کہ عوامی جگہیں اہمیت رکھتی ہیں، اور ہر شہری ایسے شہر میں رہنے کا مستحق ہے.